مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 4سال کے بعد ریکارڈ برف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ٹرین سروس متاثر، پروازیں منسوخ اور 16افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دفاتر سے ملازمین کو جلدی چھٹی دیدی گئی، آج بھی 30سینٹی میٹر برفباری کا امکان ہے۔پیرسے شروع ہونے والی برف باری کی وجہ سے ٹوکیو میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، دفاتر سے ملازمین کو جلد چھٹی دے دی گئی جبکہ شدید برف باری کے سبب ٹرین سروس معطل ہوگئی بلکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا جبکہ مختلف واقعات میں 16افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جاپانی حکام کے مطابق پیر کی شام 6بجے تک 13سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ توقع ہے کہ منگل کی صبح تک یہ برف باری30سینٹی میٹر تک بھی ہوسکتی ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 4 سال کے بعد ریکارڈ برف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ٹرین سروس متاثر، پروازیں منسوخ اور 16افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1878234
آپ کا تبصرہ